Settings ترتیبات
Text size حروف کا سائز
Theme رنگ
Urdu font اردو خط
Saved hadith محفوظ احادیث Open
Show دکھائیں
صحیح بخاری · صحیح مسلم
Sahih al-Bukhari · Sahih Muslim
اگر مجھے اپنی امت کے مشقت میں پڑنے کا اندیشہ نہ ہوتا، تو میں انہیں ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دے دیتا”۔
Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ -أَوْ: عَلَى أُمَّتِي- لَأَمَرْتُهُمْ بِالسِّوَاكِ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ».
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: "اگر مجھے اپنی امت کے مشقت میں پڑنے کا اندیشہ نہ ہوتا، تو میں انہیں ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دے دیتا"۔
— HadeethEnc اردو ترجمہ
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) reported that the Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) said: "Had it not been that I might overburden the believers—or my Ummah—I would have commanded them to use the Siwāk (toothstick) at every prayer."
— HadeethEnc English translation
Reference حوالہ
- 1Source book اصل کتاب
- صحیح بخاریSahih al-Bukhariصحیح مسلمSahih MuslimOriginal wording: متفق عليه
- 2Grade درجہ
- Sahih صحیحAuthentic: reliable chain and textمستند: سند اور متن دونوں درستGraded by: HadeethEnc scholarsدرجہ: HadeethEnc کے علماء
- 3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
- HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadithsترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
- 4Hadith ID نمبر
- HadeethEnc #3364Sahih al-Bukhari & Sahih Muslim (HadeethEnc 3364)
نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.
Explanation تشریح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ اگر آپ کو اپنی امت کے مشقت میں پڑنے کا خوف نہ ہوتا، تو ان پر ہر نماز کے وقت مسواک کو واجب کر دیتے۔
حدیث کے فوائد
- اپنی امت پر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی شفقت اور اس بات کا ڈر کہ کہیں انھیں مشقت کا سامنا نہ کرنا پڑ جائے۔
- اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کا حکم اصلا وجوب پر دلالت کرتا ہے، جب تک کہ اس کے نفل ہونے کی کوئی دلیل نہ آ جائے۔
- ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا استحباب اور اس کی فضیلت۔
- ابن دقیق العید کہتے ہیں: نماز کے وقت مسواک کو مستحب قرار دیے جانے کے پیچھے حکمت یہ ہے کہ نماز اللہ کا تقرب حاصل کرنے کی حالت ہے۔ اس لیے عبادت کا مقام ومرتبہ ظاہر کرنے کے لیے اسے کمال اور نظافت کی حالت میں ہونی چاہیے۔
- اس حدیث کے عموم کے اندر روزے دار کا مسواک کرنا بھی داخل ہے، خواہ زوال کے بعد ہی کیوں نہ ہو۔ جیسے ظہر اور عصر کی نماز کے لیے مسواک کرنا۔
Explanation
The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) informed that if he had not been afraid of making things hard for the believers in his Ummah, he would have made it obligatory upon them to use the Siwāk with every prayer.