صحیح بخاری · صحیح مسلم
Sahih al-Bukhari · Sahih Muslim

”جو شخص اللہ کے دین کی سربلندی کے لیے لڑتا ہے، صرف اسی کا لڑنا اللہ کے راستے میں ہے“۔

Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc

Reference حوالہ
2969Sahih صحیح
عَنْ أَبِي مُوسَى رضي الله عنه قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الرَّجُلِ يُقَاتِلُ شَجَاعَةً، وَيُقَاتِلُ حَمِيَّةً، وَيُقَاتِلُ رِيَاءً، أَيُّ ذَلِكَ فِي سَبِيلِ اللهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ قَاتَلَ لِتَكُونَ كَلِمَةُ اللهِ هِيَ الْعُلْيَا، فَهُوَ فِي سَبِيلِ اللهِ».
ابو موسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہيں : اللہ کے رسول ﷺ سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص اپنی بہادری کی نمائش کے لیے جنگ کرتا ہے، ایک شخص مجرد حمیت کی بنا پر لڑتا ہے اور ایک شخص محض دکھاوے کے لیے لڑتا ہے، ان میں سے کون اللہ کی راہ میں ہے؟ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اللہ کے دین کی سربلندی کے لیے لڑتا ہے، صرف اسی کا لڑنا اللہ کے راستے میں ہے“۔
— HadeethEnc اردو ترجمہ
Abu Mūsa (may Allah be pleased with him) reported: The Messenger of Allah (may Allah's peace and blessings be upon him) was asked about a man who fights out of valor, fights out of chauvinism, and fights out of ostentation. Which one of them is in the cause of Allah? The Messenger of Allah (may Allah's peace and blessings be upon him) said: "Whoever fights so that the word of Allah be supreme is indeed in the cause of Allah."
— HadeethEnc English translation

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
صحیح بخاریSahih al-Bukhariصحیح مسلمSahih Muslim
Original wording: متفق عليه
2Grade درجہ
Sahih صحیح
Authentic: reliable chain and text
مستند: سند اور متن دونوں درست
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #2969

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے جنگ کرنے والوں کے الگ الگ مقاصد کے بارے میں پوچھا گیا کہ ایک بہادری دکھانے کے لیے جنگ کرتا ہے، ایک شخص حمیت کی خاطر جنگ کرتا ہے اور ایک شخص نام و نمود کی خاطر جنگ کرتا ہے، ان میں سے کس کی جنگ اللہ کے راستے میں ہے؟ جواب میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا کہ اللہ کے راستے میں جنگ کرنے والا وہ ہے، جس نے اللہ کے کلمہ کی سربلندی کے لیے جنگ کی۔

حدیث کے فوائد

  • اعمال کے درست اور نادرست ہونے کا دار و مدار نیت اور اخلاص و للہیت پر ہے۔
  • جب جہاد کا مقصد اللہ کے کلمے کی سربلندی ہو اور کوئی دوسرا جائز مقصد، جیسے مال غنیمت کا حصول وغیرہ اس سے جڑ جائے، تو اس سے اصل نیت پر کوئی حرف نہيں آئے گا۔
  • وطن اور عزت و آبرو کی حفاظت کی خاطر دشمنوں سے لڑنا بھی اللہ کے راستے میں جہاد میں شامل ہے۔
  • مجاہدین کے بارے میں وارد فضیلت کا مستحق وہی شخص ہے، جو اللہ کے کلمہ کى سربلندی کی خاطر جنگ کرے۔

Explanation

The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) was asked about the fighters' different motives, like the one who fights out of valor, chauvinism, or to impress people or for any other purpose. Which of these is in the cause of Allah? The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) stated that the fighter in the cause of Allah is the one who fights to make the word of Allah supreme.

Topics موضوعات