صحیح بخاری · صحیح مسلم
Sahih al-Bukhari · Sahih Muslim

مجھے پانچ چیزیں ایسی دی گئی ہیں، جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دی گئی تھیں۔

Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc

Reference حوالہ
3503Sahih صحیح
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رضي الله عنهما أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أُعْطِيتُ خَمْسًا لَمْ يُعْطَهُنَّ أَحَدٌ قَبْلِي: نُصِرْتُ بِالرُّعْبِ مَسِيرَةَ شَهْرٍ، وَجُعِلَتْ لِي الأَرْضُ مَسْجِدًا وَطَهُورًا، فَأَيُّمَا رَجُلٍ مِنْ أُمَّتِي أَدْرَكَتْهُ الصَّلاَةُ فَلْيُصَلِّ، وَأُحِلَّتْ لِي المَغَانِمُ، وَلَمْ تَحِلَّ لِأَحَدٍ قَبْلِي، وَأُعْطِيتُ الشَّفَاعَةَ، وَكَانَ النَّبِيُّ يُبْعَثُ إِلَى قَوْمِهِ خَاصَّةً وَبُعِثْتُ إِلَى النَّاسِ عَامَّةً».
جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : "مجھے پانچ چیزیں ایسی دی گئی ہیں، جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دی گئی تھیں۔ ایک مہینے کی مسافت تک رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی ہے اور پوری زمین میرے لیے مسجد اور حصولِ پاکیزگی کا ذریعہ بنا دی گئی ہے۔ چنانچہ میری امت کا جو انسان نماز کے وقت کو (جہاں بھی) پالے، اسے وہیں نماز ادا کر لینی چاہیے۔ میرے لیے غنیمت کا مال حلال کر دیا گیا ہے، مجھ سے پہلے کسی کے لیے بھی غنیمت کا مال حلال نہ تھا۔ مجھے شفاعت عطا کی گئی۔ دیگر انبیا اپنی اپنی قوموں کے لیے مبعوث کیے جاتے تھے، لیکن مجھے تمام انسانوں کے لیے نبی بنا کر بھیجا گیا ہے"۔
— HadeethEnc اردو ترجمہ
Jābir ibn ‘Abdullah (may Allah be pleased with him and his father) reported that the Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) said: "I was granted five that none before me was granted: I was granted victory through terror from a distance of one month's journey; the earth has been made for me a mosque and a means of purification, so any man from my Ummah who is caught up by the prayer should pray; the spoils of war have been made lawful for me, although they were not lawful for anyone before me; I have been granted the intercession; and a prophet used to be sent to his people in specific, whereas I have been sent to all people."
— HadeethEnc English translation

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
صحیح بخاریSahih al-Bukhariصحیح مسلمSahih Muslim
Original wording: متفق عليه
2Grade درجہ
Sahih صحیح
Authentic: reliable chain and text
مستند: سند اور متن دونوں درست
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #3503

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ اللہ نے آپ کو ایسی پانچ چیزیں عطا کی ہیں، جو اللہ نے پہلے کسی نبی کو عطا نہیں کی تھیں۔

1- مجھے مدد کے طور پر رعب دیا گیا ہے، جو میرے دشمنوں کے دلوں میں ڈال دیا جاتا ہے، خواہ ان کے اور میرے درمیان ایک مہینے کی مسافت ہی کیوں نہ حائل ہو۔

2- ہمارے لیے پوری زمین کو مسجد بنایا گیا ہے کہ ہم جہاں چاہيں، نماز پڑھ لیں۔ اسی طرح پانی کے استعمال کی قدرت نہ ہونے کی صورت میں اسے پاکی کے حصول کا ذریعہ بھی بنایا گیا ہے۔

3- ہمارے لیے جنگ سے حاصل ہونے والے اموال غنیمت کو حلال کیا گیا ہے۔ اموال غنیمت سے مراد دراصل وہ اموال ہيں، جو مسلمانوں کو کفار سے جنگ کے وقت حاصل ہوتے ہيں۔

4- مجھے قیامت کے دن کی ہول ناکیوں سے لوگوں کو آرام پہنچانے کے لیے شفاعت عظمی دی گئی ہے۔

5- مجھے تمام جنوں اور انسانوں کے لیے نبی بنا کر بھیجا گیا ہے۔ جب کہ مجھ سے پہلے آنے والے نبی اپنی اپنی قوموں کے لیے نبی بناکر بھیجے جاتے تھے۔

حدیث کے فوائد

  • انسان کسی کو بتانے یا اللہ کا شکر ادا کرنے کے لیے اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کو گنوا سکتا ہے۔
  • اس امت اور اس کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم پر اللہ کا کرم کہ اس نے مذکورہ چیزیں عطا کی ہيں۔
  • نماز وقت پر پڑھنا ہر حال میں واجب ہے۔ باقی نماز کی شرطوں، ارکان اور واجبات میں سے انسان جن کی طاقت رکھے گا، انھیں ادا کرے گا۔
  • اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کو خصوصی طور پر جس شفاعت کا حق دیا گیا ہے، اس کی مختلف قسمیں ہیں۔ مثلا بندوں کے لیے اس بات کی شفاعت کہ اللہ ان کے درمیان فیصلہ کر دے، اہل جنت کو جنت میں داخل کرنے کی شفاعت اور آپ کے چچا ابو طالب کے عذاب کو ہلکا کرنے کی شفاعت۔ یاد رہے کہ آپ ابو طالب کو جہنم سے نکالنے کی شفاعت نہيں کریں گے، کیوں کہ ان کا انتقال کفر کی حالت میں ہوا تھا۔
  • اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے اور بھی امتیازی خصائص ہیں، جن کا ذکر اس حدیث میں نہیں ہوا ہے۔ جیسے جامع ترین کلمات میں بات رکھنے کی صلاحیت، آپ پر نبیوں کے سلسلے کا ختم ہو جانا اور ہماری صفوں کو فرشتوں کی صفوں کی مانند قرار دیا جانا اور دیگر خصوصیات۔

Explanation

The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) informed that Allah granted him five privileges that none of the prophets before him had been granted.

First: I was made victorious through terror that was cast into my enemies' hearts, although a distance of one month's journey separated us.

Second: The earth has been made for us a place of worship where we can pray wherever we are, and it has been made for us a means of purification through dust when water is not an option.

Third: The spoils of war, which Muslims take during their war against the disbelievers, have been made lawful for us.

Fourth: I have been granted the major intercession to relieve people of the horror of the Day of Judgment.

Fifth: "I have been sent to all creation": mankind and jinn, unlike the prophets before him who were sent to their people only.

Topics موضوعات