”دنیا سے بے رغبت ہو جاؤ، اللہ تم سے محبت کرے گا اور لوگوں کے پاس جو کچھ ہے اس سے بے نیاز ہو جاؤ، لوگ تم سے…
Reference حوالہ
- 1Source book اصل کتاب
- سنن ابن ماجہSunan Ibn MajahOriginal wording: اسے ابن ماجہ وغیرہ نے حسن اسانید کے ساتھ روایت کیا ہے۔
- 2Grade درجہ
- Hasan حسنGood: acceptable, slightly below Sahihقابلِ قبول: صحیح سے کچھ کم درجہGraded by: HadeethEnc scholarsدرجہ: HadeethEnc کے علماء
- 3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
- HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadithsترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
- 4Hadith ID نمبر
- HadeethEnc #4307Sunan Ibn Majah (HadeethEnc 4307)
نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.
Explanation تشریح
ایک شخص نے اللہ کے رسول ﷺ کے سامنے عرض کیا کہ آپ اسے کوئی ایسا عمل بتلا دیں جسے وہ کرنے لگے تو اللہ کی محبت حاصل ہو جائے اور لوگوں کی محبت ملنے لگے۔ لہذا اللہ کے رسول ﷺ نے اس سے فرمایا: اللہ کی محبت اس وقت حاصل ہوگی، جب تم دنیا کی زائد اور ایسی چیزوں کو چھوڑ دو، جو آخرت میں نفع بخش نہ ہوں اور جن سے دین کا نقصان ہو سکتا ہو۔ جب کہ لوگوں کی محبت اس وقت حاصل ہوگی، جب تم ان کے پاس موجود دنیا کی لالچ نہ کرو۔ کیوں کہ اپنے پاس موجود دنیا سے محبت فطری طور پر ہر انسان کو ہے۔ لہذا اس معاملے میں مزاحمت کرنے والے سے اسے نفرت ہوگی اور اس پر توجہ نہ دینے سے محبت ہوگی۔
حدیث کے فوائد
- زہد کی فضیلت۔ زہد یہ ہے کہ انسان ان تمام چيزوں سے صرف نظر کرے، جو آخرت میں سود مند نہ ہوں۔
- زہد کا مقام ومرتبہ ورع سے اعلى ہے، کیوں کہ ورع یہ ہے کہ نقصان دہ چیز کو ترک کردیا جائے اور زہد یہ ہے کہ اخروی اعتبار سے جو چیز فائدہ مند نہ ہو اسے بھی ترک کردیا جائے۔
- سندھی کہتے ہيں: دنیا لوگوں کو محبوب ہے۔ اس لیے جو شخص اس میں ان سے جس قدر مزاحمت کرتا ہے وہ اسی قدر ان کے نزدیک ناپسندیدہ ہوتا ہے۔ جو لوگوں کو بنا کسی مزاحمت کے ان کے محبوب کے ساتھ مشغول چھوڑ دیتا ہے، وہ اپنی کنارہ کشی کے بہ قدر ان کے یہاں محبوب ہوتا ہے۔
Explanation
A man asked the Prophet (ﷺ) to guide him to a deed that, if he does it, Allah will love him and people will love him. He (ﷺ) said to him: Allah will love you if you renounce what is surplus in this world and will not benefit you in the Hereafter, and if you abandon what may be harmful for your religion; and people will love you if you renounce their worldly possessions, for they naturally love them, and if anyone tries to take what they have, they will hate him, and whoever renounces it, they will love him.