صحیح بخاری · صحیح مسلم
Sahih al-Bukhari · Sahih Muslim

جو شخص جہاد فی سبیل اللہ کے دوران ایک دن کا روزہ رکھتا ہے اللہ تعالی اس کا چہرہ جہنم سے ستّر سال دور کر دیتا…

Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc

Reference حوالہ
4436Sahih صحیح
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ صَامَ يَوْمًا فِي سَبِيلِ اللهِ بَاعَدَ اللهُ وَجْهَهُ عَنِ النَّارِ سَبْعِينَ خَرِيفًا».
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے, وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: "جو شخص جہاد فی سبیل اللہ کے دوران ایک دن کا روزہ رکھتا ہے اللہ تعالی اس کا چہرہ جہنم سے ستّر سال دور کر دیتا ہے۔"
— HadeethEnc اردو ترجمہ
Abu Sa‘īd al-Khudri (may Allah be pleased with him) reported: I heard the Messenger of Allah (may Allah's peace and blessings be upon him) say: "Whoever fasts a day in the way of Allah, Allah will keep his face away from the Fire seventy falls."
— HadeethEnc English translation

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
صحیح بخاریSahih al-Bukhariصحیح مسلمSahih Muslim
Original wording: متفق عليه
2Grade درجہ
Sahih صحیح
Authentic: reliable chain and text
مستند: سند اور متن دونوں درست
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #4436

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بیان فرمایا کہ جو شخص جہاد کے دوران خالص اللہ کی رضا جوئی اور اجر وثواب کے حصول کی خاطر ایک دن کا روزہ رکھتا ہے، اللہ اپنے فضل و کرم سے اس کے اور جہنم کے درمیان ستر سال کی دوری پیدا فرما دیتا ہے۔اور یہ بھى کہا گیا ہے کہ (اللہ کى راہ میں روزہ رکھنے سے مراد) جہاد کے دوران اور دوسرے ایام کے دوران سب ہیں۔

حدیث کے فوائد

  • نووی کہتے ہيں: اس حدیث سے جہاد کے دوران روزہ رکھنے کی فضیلت ثابت ہوتی ہے۔ لیکن یہ فضیلت اس شخص کو حاصل ہوگی، جو روزہ رکھنے کی وجہ سے کسى ضرر کا شکار نہ ہو، کوئی حق ادا کرنے میں کمی نہ کرے اور لڑائی اور جنگ کا کوئی دوسرا اہم کاز متاثر نہ ہو۔
  • نفلی روزے کی ترغیب۔
  • روزہ میں اخلاص اور اللہ کی خوش نودی حاصل کرنے کا جذبہ رکھنا واجب ہے۔ اور ریا کارى کے طور پر روزہ نہ رکھے، نہ شہرت طلبی کے لئے اور نہ دیگر مقاصد کے لئے۔
  • سندی کہتے ہيں: حدیث کے الفاظ "فی سبیل اللہ" کے اندر ایک احتمال یہ ہے کہ مراد فقط نیت کی اصلاح ہو۔ جب کہ دوسرا احتمال یہ ہے کہ اس نے روزہ جنگ کے دوران رکھا ہو۔ دوسرا معنی ہی متبادر ہے۔
  • ابن حجر کہتے ہیں: جہاں تک حدیث کے الفاظ "سبعین خریفا" کی بات ہے، تو ویسے تو خریف سال کا ایک معلوم وقت ہے، لیکن یہاں مراد سال ہی ہے۔ یہاں سال کے ديگر موسموں، جیسے گرمی، جاڑا اور بہار وغیرہ کو چھوڑ کر بطور خاص خریف کا ذکر اس لیے کیا گیا ہے کہ خریف اس ناحیے سے سب سے پاکیزہ موسم ہے کہ اس میں پھل توڑے جاتے ہيں۔

Explanation

The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) clarified that whoever fasts a day in Jihad, and it is said in Jihad or otherwise, sincerely for the sake of Allah, seeking reward and recompense from Allah, then by His grace, Allah will distance him from the Fire seventy years.

Topics موضوعات