صحیح بخاری · صحیح مسلم
Sahih al-Bukhari · Sahih Muslim

مسلمان پر اس کے غلام اور گھوڑے میں زکوۃ نہیں ہے۔

Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc

Reference حوالہ
4519Sahih صحیح
عن أبي هريرة رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «ليس على المُسلِم في عبدِهِ وَلاَ فَرَسهِ صَدَقَة».
وفي لفظ: «إلا زكاة الفِطر في الرقيق».
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مسلمان پر اس کے غلام اور گھوڑے میں زکوۃ (فرض) نہیں ہے“۔
ایک اور روایت میں ہے: ”مگر غلام میں زکوۃ فطر واجب ہے“۔
— HadeethEnc اردو ترجمہ
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) reported that the Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) said: “No Zakah is to be paid by the Muslim on his slave or horse."
Another wording: "Except Zakat al-Fitr that is to be paid on one's slave.”
— HadeethEnc English translation

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
صحیح بخاریSahih al-Bukhariصحیح مسلمSahih Muslim
Original wording: متفق علیہ
2Grade درجہ
Sahih صحیح
Authentic: reliable chain and text
مستند: سند اور متن دونوں درست
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #4519

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

زکوۃ کی بنیاد مساوات اور عدل پر قائم ہے اسی لیے اللہ تعالی نے مالداروں کے ان اموال میں زکوۃ کو واجب کیا جو بڑھنے والے ہوں اور جو بڑھوتری اور اضافے کے لیے تیار کیے گئے ہوں جیسے زمینی پیداوار اور سامان تجارت۔
البتہ وہ اموال جو بڑھتے نہیں ہیں – یعنی وہ اپنے لیے مخصوص اور ذاتی استعمال کے لئے ہوتے ہیں – ان میں صاحب مال پر زکوۃ واجب نہیں ہے۔ کیونکہ یہ مسلمان کی خود اپنی ذات کے لیے مخصوص ہوتے ہیں۔جیسے اس کی سواری مثلا گھوڑا،اونٹ اور گاڑی، اور اسی طرح خدمت کے لئے رکھا گیا غلام، اس کے استعمال میں آنے والے بستر اور برتن۔لیکن اس سے غلام کا صدقہ فطر مستثنیٰ ہے کیونکہ وہ واجب ہے اگرچہ غلام تجارت کے لئے نہیں ہے، کیوں کہ صدقۂ فطر کا تعلق بدن سے ہوتا ہے نہ کہ مال سے۔

Explanation

Zakah is founded on justice and equality, hence, Allah has made it obligatory upon all types of properties, growing or apt to growth, such as harvested crops and merchandise for sale.
As for properties that do not grow, those intended for possession or personal use, no Zakah is due on its owners, because it is a personal item. This category includes what one rides, be that a horse, a camel, or a car. The same rule applies to the slave used for service, one's furniture and utensils made for personal use.
However, the exception here is Zakat al-Fitr on the slave, which is obligatory because it is associated with people not properties.

Topics موضوعات