Sahih al-Bukhari · Sahih Muslim صحیح بخاری · صحیح مسلم

”کسی مسلمان عورت کے لیے جائز نہیں کہ ایک دن اور رات کا سفر بغیر کسی محرم کے کرے“۔

عن أبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ مُسْلِمَةٍ تُسَافِرُ مَسِيرَةَ لَيْلَةٍ إِلَّا وَمَعَهَا رَجُلٌ ذُو حُرْمَةٍ مِنْهَا».
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا : ”کسی مسلمان عورت کے لیے جائز نہیں کہ ایک دن اور رات کا سفر بغیر کسی محرم کے کرے“۔
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) reported: The Messenger of Allah (may Allah's peace and blessings be upon him) said: "It is not lawful for a Muslim woman to travel the distance of one night unless accompanied by a man who is a Mahram (non-marriageable male relative) to her."

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
صحیح بخاریSahih al-Bukhariصحیح مسلمSahih Muslim
Original wording: متفق عليه
2Grade درجہ
Sahih صحیح
Authentic: reliable chain and text
مستند: سند اور متن دونوں درست
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #4521

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ علیہ و سلم نے بتایا کہ کسی مسلمان عورت پر کسی محرم شخص کے بغیر ایک رات کی مسافت کا سفر کرنا حرام ہے۔

حدیث کے فوائد

  • ابن حجر کہتے ہیں: عورت کے لیے کسی محرم کی معیت کے بغیر سفر کرنا ناجائز ہے۔ اس بات پر امت کا اجماع ہے۔ البتہ حج، عمرہ اور دار الشرک سے نکلنے کا سفر اس اجماع سے مستثنی ہے، اور بعض اہل علم اسے حج کی شرائط میں سے ایک شرط قرار دیتے ہیں۔
  • اسلامی شریعت ایک با کمال شریعت ہے۔ اور اس نے عورت کو مکمل تحفظ فراہم کیا ہے۔
  • اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لانے کا تقاضہ ہے کہ شریعت الہی کے سامنے سر تسلیم خم کر دیا جائے اور اس کے حدود کی پاسداری کی جائے۔
  • عورت کا محرم اس کا شوہر ہے یا ایسا شخص ہے کہ نسبی رشتے یا رضاعتی رشتے یا سسرالی رشتے کی وجہ سے عورت اس پر ہمیشہ کے لئے حرام ہو، اور وہ مسلمان، بالغ، عاقل، ثقہ اور مامون ہو۔ کیوں کہ محرم کا کام عورت کو تحفظ فراہم کرنا اور اس کی دیکھ بھال کرنا ہے۔
  • وہ مدت سفر، جسے کوئى عورت کسی محرم کی معیت کے بغیر طے نہيں کر سکتی، اس کی بابت وارد روایات کے بارے میں بیہقی کہتے ہيں: "خلاصہ یہ ہے کہ جس مسافت کو بھی سفر کہا جائے، عورت کے لیے اسے شوہر یا محرم کے بغیر طے کرنا منع ہوگا۔ مسافت خواہ تین دن کی ہو، دو دن کی ہو، ایک دن کی ہو یا ایک برید وغیرہ کی ہو۔ اس کی دلیل عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی مطلق روایت ہے، جو صحیح مسلم کی سابقہ روایتوں میں سے سب سے آخری روایت ہے: (کوئی عورت کسی محرم کے بغیر سفر نہ کرے )۔ اس میں ہر اس دوری کو طے کرنا شامل ہے، جسے سفر کہا جائے"۔ انتهى۔ اور ابھی ہمارے سامنے جو حدیث ہے، وہ دراصل سائل اور اس کے حالات کے مطابق وارد ہوئی ہے۔

Explanation

The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) clarified that it is unlawful for a Muslim woman to travel a distance of one night unless accompanied by a man from her Mahrams.

Topics موضوعات