Sahih al-Bukhari · Sahih Muslim صحیح بخاری · صحیح مسلم

”جب تم (رمضان کا) چاند دیکھو تو روزہ رکھو اور جب (شوال کا) چاند دیکھو تو روزہ رکھنا بند کر دو۔ (اور) اگر مطلع…

عَنْ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَصُومُوا، وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَاقْدُرُوا لَهُ».
عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہيں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : ”جب تم (رمضان کا) چاند دیکھو تو روزہ رکھو اور جب (شوال کا) چاند دیکھو تو روزہ رکھنا بند کر دو۔ (اور) اگر مطلع ابر آلود ہو تو اس کا اندازہ لگالو۔ (یعنی مہینے کے تیس دن پورے کر لو)“۔
Ibn ‘Umar (may Allah be pleased with him and his father) reported: I heard the Messenger of Allah (may Allah's peace and blessings be upon him) say: "Fast when you see it, and break the fast when you see it, but if the sky is overcast and you cannot see it, then act on estimation."

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
صحیح بخاریSahih al-Bukhariصحیح مسلمSahih Muslim
Original wording: متفق عليه
2Grade درجہ
Sahih صحیح
Authentic: reliable chain and text
مستند: سند اور متن دونوں درست
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #4549

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے رمضان مہینہ داخل ہونے اور اس کے نکلنے کی علامت بیان کرتے ہوئے فرمایا ہے : جب تم رمضان مہینے کا چاند دیکھ لو، تو روزہ رکھو۔ اگر بادل چھائے رہنے یا کوئی چيز حائل ہونے کی وجہ سے چاند نظر نہ آ سکے، تو شعبان مہینے کے تیس دن پورے کر لو۔ اسی طرح جب شوال کا چاند دیکھو، تو روزہ رکھنا بند کر دو۔ اگر بادل چھائے رہنے یا کوئی چيز حائل ہونے کی وجہ سے چاند نظر نہ آ سکے، تو رمضان مہینے کے تیس دن پورے کر لو۔

حدیث کے فوائد

  • مہینہ کی شروعات ثابت کرنے کے لیے اعتماد چاند دیکھنے پر کیا جائے گا، حساب پر نہیں۔
  • ابن منذر نے اجماع نقل کیا ہے کہ اگر چاند نہ دکھے تو رویت کو پرے رکھ کر صرف حساب کی بنا پرروزہ رکھنا واجب نہیں ہوگا۔
  • بادل وغیرہ کی وجہ سے چاند نظر نہ آنے پر شعبان کے تیس دن پورے کرنا ضروری ہے۔
  • قمری مہینہ 29 یا 30 دن کا ہی ہوتا ہے۔
  • اگر بدلی وغیرہ کی وجہ سے شوال کا چاند نہ دیکھا جا سکے تو رمضان کے تیس روزے مکمل کرنا واجب ہے۔
  • کسی ایسی جگہ میں موجود شخص، جہاں روزے کے سلسلے میں مسلمانوں کی خبر گیری کرنے والا کوئی نہ ہو، یا ایسے لوگ ہوں، جنھیں اس بات کی کوئی پرواہ نہ ہو، تو اسے بیدار رہنا چاہیے اور خود اپنی رویت یا کسی معتبر شخص کی رویت پر بھروسہ کرکے روزہ رکھنا اور توڑنا چاہیے۔

Explanation

The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) pointed out the sign that marks the beginning and end of the month of Ramadan, saying: Fast when you see the crescent of Ramadan, but if the clouds prevent you from seeing it, then count thirty days for the month of Sha‘bān. Break your fast when you see the crescent of Shawwāl, but if the clouds prevent you from seeing it, then count thirty days for the month of Ramadan.

Topics موضوعات