صحیح مسلم
Sahih Muslim

”بے شک انصاف کرنے والے اللہ کے ہاں رحمن عز و جل کے دائیں جانب نور کے منبروں پر ہوں گے۔ جب کہ اللہ کے دونوں…

Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc

Reference حوالہ
4935Sahih صحیح
عن عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إِنَّ الْمُقْسِطِينَ عِنْدَ اللهِ عَلَى مَنَابِرَ مِنْ نُورٍ، عَنْ يَمِينِ الرَّحْمَنِ عَزَّ وَجَلَّ، وَكِلْتَا يَدَيْهِ يَمِينٌ، الَّذِينَ يَعْدِلُونَ فِي حُكْمِهِمْ وَأَهْلِيهِمْ وَمَا وَلُوا».
عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک انصاف کرنے والے اللہ کے ہاں رحمن عز و جل کے دائیں جانب نور کے منبروں پر ہوں گے۔ جب کہ اللہ کے دونوں ہاتھ دائیں ہیں۔ یہ وہ لوگ ہوں گے، جو اپنی رعایا، اپنے اہل و عیال اور اپنے ماتحت لوگوں میں عدل و انصاف کرتے ہوں گے“
— HadeethEnc اردو ترجمہ
‘Abdullāh ibn ‘Amr (may Allah be pleased with him) reported: The Messenger of Allah (may Allah’s peace and blessings be upon him) said: "Those who act justly will be with Allah on pulpits of light at the right Hand of the Most Compassionate, Exalted be He, and both His Hands are right. They are those who are just in their judgment and towards their people and what is under their charge."
— HadeethEnc English translation

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
صحیح مسلمSahih Muslim
Original wording: رواه مسلم
2Grade درجہ
Sahih صحیح
Authentic: reliable chain and text
مستند: سند اور متن دونوں درست
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #4935

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ جو لوگ اپنے ماتحت لوگوں اور گھر والوں کے بیچ اپنے فیصلوں میں انصاف سے کام لیتے ہيں اور حق کے تقاضوں کو پورا کرتے ہيں، وہ قیامت کے دن ایسی اونچی جگہوں میں بیٹھے ہوں گے، جو نور سے بنے ہوں گے۔ یہ نور سے بنی ہوئی اونچی جگہیں ان کی عزت افزائی کے لیے بنائی گئی ہوں گی۔ یہ اونچی جگہیں نہایت مہربان اللہ کے دائیں جانب واقع ہوں گی۔ قابل توجہ بات یہ ہے کہ اللہ کے دونوں ہاتھ دائیں ہیں۔

حدیث کے فوائد

  • انصاف کی فضیلت اور انصاف کرنے کی ترغیب۔
  • انصاف ایک عام لفظ ہے، جس کے دائرے میں سارے عہدے، لوگوں کے بیچ کیے جانے والے فیصلے، یہاں تک کہ بیویوں اور بچوں کے بیچ انصاف کرنا وغیرہ بھی آ جاتے ہیں۔
  • قیامت کے دن عدل و انصاف کرنے والوں کے مقام و مرتبے کا بیان۔
  • قیامت کے دن ایمان والوں کے منازل ان کے اعمال کے حساب سے متفاوت ہوں گے۔
  • ترغیب کا اسلوب دعوت کا ایک ایسا اسلوب ہے، جو نیکی کا کام کرنے کے لیے آمادہ کرتا ہے۔

Explanation

The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) informs that those who judge justly among their people and those under their authority will sit on the Day of Judgment on lofty and elevated pulpits created from light in honor of them. These pulpits are at the right Hand of the Most Compassionate, and both His Hands are right, Exalted be He.

Topics موضوعات