جو شخص نرمی سے محروم کر دیا گیا وہ ہر قسم کی بھلائی سے محروم کردیا گیا۔
Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc
Reference حوالہ
- 1Source book اصل کتاب
- صحیح مسلمSahih MuslimOriginal wording: رواه مسلم
- 2Grade درجہ
- Sahih صحیحAuthentic: reliable chain and textمستند: سند اور متن دونوں درستGraded by: HadeethEnc scholarsدرجہ: HadeethEnc کے علماء
- 3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
- HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadithsترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
- 4Hadith ID نمبر
- HadeethEnc #4939Sahih Muslim (HadeethEnc 4939)
نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.
Explanation تشریح
نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ جسے نرمی سے محروم کر دیا گیا، اور وہ دینی و دنیوی امور، اپنے معاملات اور دوسروں کے ساتھ معاملات میں نرمی کے زیور سے آراستہ نہیں رہا، اسے پورے طور پر خیر سے ہی محروم کر دیا گیا۔
حدیث کے فوائد
- نرمی کی فضیلت، اس سے آراستہ ہونے کی ترغیب اور سختی کی مذمت۔
- نرمی سے دونوں جہانوں کے امور بحسن و خوبی انجام پاتے ہیں اور دونوں جگہوں میں کشادگی پیدا ہوتی ہے۔ جب کہ سختی کا معاملہ اس کے برعکس ہے۔
- نرمی حسن اخلاق اور سلامت روی کا عکس ہے، جب کہ سختی غیظ و غضب اور ترشی کا پرتو۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے نرمی کی تعریف کی ہے اور اس میں مبالغہ سے کام لیا ہے۔
- سفیان ثوری نے اپنے ساتھیوں سے پوچھا: کیا تم جانتے ہو کہ رفق (نرمی) کیا ہے؟ رفق یہ ہے کہ تم ہر چيز کو اس کی اصل جگہ پر رکھو۔ سختی کو اس کی جگہ پر، نرمی کو اس کی جگہ پر، تلوار کو اس کی جگہ پر اور کوڑے کو اس کی جگہ پر۔
Explanation
The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) informs that whoever is deprived of gentleness and is not guided to it concerning religious and worldly matters, and in what he does for himself and what he does with others, has been deprived of all goodness.