صحیح مسلم
Sahih Muslim

اے اللہ! میری رہ نمائی فرما اور راہ راست پر چلا۔ “الْهُدَى” لفظ زبان پر لاتے وقت اپنے راستہ پا لینے کو یاد کر…

Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc

Reference حوالہ
5915Sahih صحیح
عَنْ عَلِيٍّ رضي الله عنه قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «قُلِ اللهُمَّ اهْدِنِي وَسَدِّدْنِي، وَاذْكُرْ بِالْهُدَى هِدَايَتَكَ الطَّرِيقَ، وَالسَّدَادِ سَدَادَ السَّهْمِ».
علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہيں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے مجھ سے فرمایا: "اے اللہ! میری رہ نمائی فرما اور راہ راست پر چلا۔ "الْهُدَى" لفظ زبان پر لاتے وقت اپنے راستہ پا لینے کو یاد کر لیا کرو اور "السَّدَاد" لفظ زبان پر لاتے وقت تیر کی راستگی کو یاد کر لیا کرو۔"
— HadeethEnc اردو ترجمہ
‘Ali (may Allah be pleased with him) reported: The Messenger of Allah (may Allah's peace and blessings be upon him) said to me: "Say: O Allah, guide me and make me adhere to the straight path, and when asking for Huda (guidance), think of your being guided to the right path, and Sadād (adherence to the straight path) is the straightness of the arrow."
— HadeethEnc English translation

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
صحیح مسلمSahih Muslim
Original wording: رواه مسلم
2Grade درجہ
Sahih صحیح
Authentic: reliable chain and text
مستند: سند اور متن دونوں درست
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #5915

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے علی بن ابو طالب رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ اللہ کے حضور یہ دعا کیا کریں : "اے اللہ! میری رہ نمائی فرما اور راہ راست پر چلا۔" یعنی اے اللہ! میری رہ نمائی فرما، مجھے توفیق دے اور تمام امور میں راہ راست پر چلا۔

"الهُدَى" لفظ کے معنی ہيں : حق کی تفصیلی اور اجمالی معرفت اور ظاہری و باطنی طور پر اس کے اتباع کی توفیق۔

جب کہ "السّداد" لفظ کے معنی ہيں : توفیق اور تمام کاموں میں استقامت کے ساتھ حق پر قائم رہنا۔ قول، فعل اور اعتقاد میں سیدھے راستے پر گام زن رہنا۔

چوں کہ معنوی چيز محسوس طریقے سے واضح ہوتی ہے، اس لیے یہ دعا کرتے وقت اپنے دل میں اس بات کو مستحضر رکھو کہ تم اس شخص کی طرح ہدایت مانگ رہے ہو، جو سفر پر نکلا ہوا ہو کہ وہ بھٹکنے سے بچنے اور بہ سلامت جلدی منزل تک پہنچنے کے لیے ذرا بھی دائيں بائيں منحرف نہیں ہوتا۔

اسی طرح تم تیر چلاتے وقت اس بات کا دھیان رکھتے ہو کہ وہ بہ سرعت صحیح نشانے پر جا لگے۔ جب کوئی شخص کسی چيز کو نشانہ بناکر تیر چلاتا ہے، تو تیر کو بالکل سیدھا رکھتا ہے۔ اسی طرح تم اللہ سے کہہ رہے ہو کہ وہ تم کو تیر کی طرح سیدھا رکھے۔ اس طور پر تم اپنے سوال میں ہدایت کى انتہا او راہ راست کے کمال کو مانگنے والے ہوجاؤ گے۔

اللہ سے راہ راست پر قائم رہنے کی دعا کرتے وقت اپنے دل میں اس پس منظر کو مستحضر رکھو، تاکہ راہ راست پر چلتے وقت تم درست نشانے پر چلنے والے تیر کی عملی تصویر بن سکو۔

حدیث کے فوائد

  • دعا کرنے والے کو اس بات کی کوشش کرنی چاہیے کہ اس کا عمل پابندی سنت اور اخلاص نیت کے سانچے میں ڈھلا ہوا ہو۔
  • ان جامِع كلمات کے ذریعہ توفیق اور راہ راست پر قائم رہنے کی دعا کرنا مستحب ہے۔
  • بندے کو چاہیے کہ اپنے تمام معاملات میں اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرے۔
  • تعلیم دیتے وقت مثالوں کے ذریعے بات واضح کرنی چاہیے۔
  • ہدایت، درستگی حالت، اس پر کاربند رہنے، ایک لمحے کے لیے بھی اس سے نہ بھٹکنے اور بہتر عاقبت کی دعا۔ کیوں کہ جہاں "اهدني" میں ہدایت کے راستے پر چلنے کی دعا مانگی گئی ہے، وہیں "وسددني" میں حاصل ہونے والی ہدایت کے راستے سے نہ بھٹکنے کی بھی دعا مانگی گئی ہے۔
  • دعا کرنے والے کو پوری توجہ کے ساتھ اور دعا کے معانی کا اپنے دل میں استحضار کرتے ہوئے دعا کرنی چاہیے۔ اس سے دعا کے قبول ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

Explanation

The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) commanded ‘Ali ibn Abi Tālib (may Allah be pleased with him) to supplicate and ask Allah, saying: (O Allah, guide me), direct me, lead me, (and make me adhere to the straight path), grant me success, and make me upright in all my affairs.

Huda (guidance): It means knowing the truth in detail and as a whole and being guided to follow it outwardly and inwardly.

Sadād (adherence to the straight path): It means guidance and uprightness in all affairs following what is right in conformity with the truth, namely the straight path in terms of words, deeds, and beliefs.

Given that intangible ideas become clear when expressed in a tangible form, remember when reciting this supplication that: (Huda: your being guided to the right path). So, when asking for guidance, recall in your heart a guidance like that given to the traveler, who does not deviate from the route so as not to lose his way and remain safe and reach his destination without delay.

(And Sadād is the straightness of the arrow) as you notice how quickly the arrow reaches and hits the goal when you shoot it. When the archer shoots something, he aims the arrow at the target. Similarly, when asking Allah Almighty for Sadād, you should intend straightness like that of the arrow, and by this, you will be asking for ultimate guidance and the highest degree of straightness.

So, recall this meaning in your heart when asking Allah for Sadād similar to what you use when shooting.

Topics موضوعات