کہ نبی ﷺ نے جب انھیں یمن روانہ فرمایا تو حکم دیا کہ وہ گایوں میں سے ہر تیس گائے پر ایک سال کا ايك بچھڑا یا…
Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc
Reference حوالہ
- 1Source book اصل کتاب
- سنن ابو داؤدSunan Abi Dawudجامع ترمذیJami' at-Tirmidhiسنن نسائیSunan an-Nasa'iسنن ابن ماجہSunan Ibn Majahمسند احمدMusnad AhmadOriginal wording: رواه أبو داود والترمذي والنسائي وابن ماجه وأحمد
- 2Grade درجہ
- Sahih صحیحAuthentic: reliable chain and textمستند: سند اور متن دونوں درستGraded by: HadeethEnc scholarsدرجہ: HadeethEnc کے علماء
- 3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
- HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadithsترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
- 4Hadith ID نمبر
- HadeethEnc #64632Sunan Abi Dawud & Jami' at-Tirmidhi & Sunan an-Nasa'i & Sunan Ibn Majah & Musnad Ahmad (HadeethEnc 64632)
نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.
Explanation تشریح
نبی ﷺ نے معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو لوگوں کو تعلیم اور دعوت دینے کے لیے یمن بھیجا، آپ ﷺ نے انہیں جو احکامات دیے ان میں سے ایک یہ تھا کہ وہ مسلمانوں سے ان کی گایوں کی زکاۃ وصول کریں؛ ہر تیس گائے میں سے ایک سال کا ایک بچھڑا یا ایک سال کی ایک بچھیا لیں، اور ہر چالیس گائے میں سے دو سال کی ایک بچھیا لیں۔ اہل کتاب یہود ونصاریٰ کے ہر بالغ مرد سے ایک دینار جزیہ لیں، یا اس کے مساوی معافری نامی یمنی کپڑے۔
حدیث کے فوائد
- جزیہ صرف اس شخص سے لیا جاتا ہے جو حدِ بلوغت کو پہنچ چکا ہو؛ کیونکہ جس سے جزیہ نہیں لیا جاتا اس کا ضابطہ یہ ہے کہ وہ ایسا شخص ہو جسے قیدی بنا لیے جانے کی صورت میں قتل کرنا جائز نہیں ہے، جیسے چھوٹا بچہ، عورت اور ان جیسے دیگر لوگ۔
- جزیہ کی تعیین کا معاملہ حاکم وقت کے اجتہاد پر موقوف ہے، کیونکہ وہ زمان ومکان اور امیری وغریبی کے اعتبار سے بدلتا رہتا ہے۔ اس کی دلیل یہ ہے کہ خود اللہ کے رسول ﷺ نے اہل یمن کا جزیہ متعین کرتے ہوئے معاذ سے کہا: ”ہر بالغ شخص سے ایک دینار لو“، لیکن جب عمر رضی اللہ عنہ نے اہل شام پر جزیہ نافذ کیا، تو کچھ بڑھا کر لاگو کیا۔
- زکوۃ کی وصولی کا اہتمام کرنا اور اس کے لیے کسی کو ذمہ داری تفویض کرنا، حاکمِ وقت کے فرائض میں سے ہے۔
- تبیع: گائے کا وہ بچہ جس نے ایک سال مکمل کر لیا ہو اور دوسرے سال میں داخل ہو گیا ہو، اسے تبیع اس لیے کہا گیا کیونکہ وہ اب بھی اپنی ماں کے پیچھے چلتا ہے۔
- دینار: سونے کا سکہ، اسلامی دینار کا وزن سوا چار (4.25) گرام سونے کے برابر ہے۔
Explanation
The Prophet (ﷺ) sent Mu‘ādh ibn Jabal (may Allah be pleased with him) to Yemen to teach the people and call them to Islam. Among the instructions he gave him was to collect Zakah from the Muslims' cattle: from every thirty cows, one Tabī‘ or Tabī‘ah (a one-year-old bull or cow) and from every forty cows, one Musinnah (a two-year-old cow). And that he should take Jizyah (protection tax) from the People of the Book—the Jews and Christians—of one dinar from every adult male, or its equivalent in Yemeni garments known as Ma‘āfiri.