جو شخص اللہ سے اس حال میں ملے کہ وہ اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو تو کوئی گناہ اسے نقصان نہیں دے گا،…
Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc
Reference حوالہ
- 1Source book اصل کتاب
- مسند احمدMusnad AhmadOriginal wording: رواه أحمد
- 2Grade درجہ
- Sahih صحیحAuthentic: reliable chain and textمستند: سند اور متن دونوں درستGraded by: HadeethEnc scholarsدرجہ: HadeethEnc کے علماء
- 3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
- HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadithsترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
- 4Hadith ID نمبر
- HadeethEnc #65109Musnad Ahmad (HadeethEnc 65109)
نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.
Explanation تشریح
نبی ﷺ نے خبر دی کہ جو شخص اس حال میں فوت ہو کہ وہ اللہ کو ایک ماننے والا ہو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو، تو وہ جنتیوں میں سے ہے، اگرچہ اسے اس کے گناہوں کے سبب آگ میں سزا دی جائے۔ اور جو شخص اس حال میں مرے کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتا ہو، تو شرک کے ہوتے ہوئے اسے کوئی نیکی فائدہ نہیں دے گی اور جنت اس پر حرام ہے۔
حدیث کے فوائد
- شرک سے متنبہ کرنا کہ یہ عظیم ترین گناہ ہے، اور اللہ تعالیٰ اسے معاف نہیں فرماتا۔
- توحید کی فضیلت اور یہ کہ وہ جنت میں داخلے کا سبب ہے، چاہے عذاب دیے جانے کے بعد ہی کیوں نہ ہو۔
- توحید پر مرتے دم تک ثابت قدم رہنے، اور اس کی ضد یعنی شرک سے اجتناب کرنے کی اہمیت۔
Explanation
The Prophet (ﷺ) informed that whoever dies and meets Allah as a monotheist—without associating anything with Him—will be among the people of Paradise, even if he is punished for his sins in Hellfire first. But whoever dies while associating partners with Allah, no good deed will benefit him, and Paradise is forbidden for him.