صحیح بخاری · صحیح مسلم
Sahih al-Bukhari · Sahih Muslim

ہر نبی کو ایسی نشانیاں دی گئیں جن کی مثل پر لوگ ایمان لائے

Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc

Reference حوالہ
65231Sahih صحیح
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا مِنَ الأَنْبِيَاءِ نَبِيٌّ إِلَّا أُعْطِيَ مَا مِثْلهُ آمَنَ عَلَيْهِ البَشَرُ، وَإِنَّمَا كَانَ الَّذِي أُوتِيتُ وَحْيًا أَوْحَاهُ اللَّهُ إِلَيَّ، فَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَكْثَرَهُمْ تَابِعًا يَوْمَ القِيَامَةِ».
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا: "ہر نبی کو ایسی نشانیاں دی گئیں جن کی مثل پر لوگ ایمان لائے، اور مجھے جو (معجزہ) دیا گیا ہے وہ وحی ہے جو اللہ نے میری طرف بھیجی ہے، چنانچہ میں امید کرتا ہوں کہ قیامت کے دن میرے پیروکار ان سب سے زیادہ ہوں گے"۔
— HadeethEnc اردو ترجمہ
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) reported: The Prophet (ﷺ) said: "There was no prophet among the prophets except that he was given miracles through which people believed in him. But what I have been given is a revelation which Allah has revealed to me, and I hope to have the most followers among them on the Day of Judgment."
— HadeethEnc English translation

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
صحیح بخاریSahih al-Bukhariصحیح مسلمSahih Muslim
Original wording: متفق عليه
2Grade درجہ
Sahih صحیح
Authentic: reliable chain and text
مستند: سند اور متن دونوں درست
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #65231

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

نبی ﷺ نے ذکر فرمایا کہ اللہ تعالى نے تمام انبیاء کرام کی تائید فرمائی اور انہیں ایسی خارق عادت آیات اور معجزات عطا فرمائے جن سے آپ کی نبوت پر استدلال کیا جاتا ہے اور جو آپ کے دیکھنے والوں سے آپ کی سچائی پر ایمان لانے کا تقاضا کرتے ہیں، نیز یہ کہ چیلنج کے مقابلے میں وہ عاجز آجاتا ہے، اس طور پر کہ وہ اسے خود سے دفع کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا، لیکن بسا اوقات وہ انکار کرتا اور عناد برتتا ہے۔ آپﷺ کا معجزہ اور نشانی وہ قرآن ہے جسے اللہ نے آپ کی طرف وحی کی۔ یہ اپنے کثیر فائدے، عمومی افادیت، دعوت وحجت اور مستقبل کی خبروں پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ایک واضح اور دائمی معجزہ ہے۔ چنانچہ اس کی افادیت ہر حاضر وغائب اور ہر موجود اور آئندہ آنے والے کے لیے عام ہو گئی۔ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: اس لیے مجھے امید ہے کہ قیامت کے دن سب سے زیادہ پیروکار میرے ہوں گے۔

حدیث کے فوائد

  • انبیاء کے لیے نشانیوں کا اثبات امتوں پر اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اس کا فضل ہے۔
  • نبی ﷺ کے عظیم معجزے کا بیان۔
  • نبی ﷺ کی عظمتِ شان اور تمام انبیائے کرام پر آپ ﷺ کی فضیلت وبرتری کا بیان۔
  • ابن حجر آپ ﷺ کے فرمان ”وَإِنَّمَا كَانَ الَّذِي أُوتِيتُ وَحْيًا أَوْحَاهُ اللَّهُ إِلَيَّ“ کے بارے میں فرماتے ہیں: اس سے مراد آپ ﷺ کے معجزات کو اسی میں محصور کرنا نہیں ہے، اور نہ یہ کہ آپ ﷺ کو وہ معجزات عطا نہیں ہوئے جو آپ سے پہلے انبیاء کو دیے گئے تھے، بلکہ مراد یہ ہے کہ یہ (قرآن) وہ عظیم ترین معجزہ ہے جس کے ذریعہ آپ ﷺ کو دیگر انبیاء پر فضیلت دی گئی ہے۔
  • امام نووی فرماتے ہیں: ”فَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَكْثَرَهُمْ تَابِعًا“ یہ نبوت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے، کیونکہ آپ ﷺ نے اس کی خبر مسلمانوں کی قلت کے زمانے میں دی تھی، پھر اللہ تعالیٰ نے احسان فرمایا، مسلمانوں کو فتوحات عطا کیں اور ان میں برکت ڈالی، یہاں تک کہ مسلمانوں کا معاملہ اس معروف حد تک جا پہنچا اور وسیع ہو گیا، وللہ الحمد۔

Explanation

The Prophet (ﷺ) mentioned that all the prophets were supported by Allah and were given miraculous signs that served as proof of their prophethood and led those who witnessed them to believe in their truthfulness. These miracles were beyond human ability to challenge or resist, though some people might still deny them out of stubbornness and arrogance. As for the Prophet (ﷺ), his sign and miracle is the Qur’an that Allah revealed to him, for it contains a clear and everlasting miracle due to its immense benefit and universal guidance. It includes the call to truth, decisive proof, and knowledge of what is yet to come. Thus, its benefit extends to those present and absent, to those who have existed and those who will exist. Then he said: I hope to be the one among them with the greatest number of followers on the Day of Judgment.

Topics موضوعات