صحیح بخاری · صحیح مسلم
Sahih al-Bukhari · Sahih Muslim

میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ نے پیشاب کیا، پھر وضو فرمایا اور اپنے دونوں موزوں پر مسح کیا

Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc

Reference حوالہ
65378Sahih صحیح
عَنْ إِبرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ عَنْ هَمَّامِ بنِ الحَارِثِ قَالَ: بَالَ جَرِيرٌ، ثُمَّ تَوَضَّأَ، وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ، فَقِيلَ: تَفْعَلُ هَذَا؟ فَقَالَ: نَعَمْ، رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَالَ، ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ. قَالَ الأَعْمَشُ: قَالَ إِبْرَاهِيمُ: كَانَ يُعْجِبُهُمْ هَذَا الحَدِيثُ؛ لِأَنَّ إِسْلَامَ جَرِيرٍ، كَانَ بَعْدَ نُزُولِ المَائِدَةِ.
ابراہیم نخعی، ہَمَّام بن حارث سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: جَرِیر نے پیشاب کیا، پھر وضو کیا اور اپنے دونوں موزوں پر مسح کیا۔ ان سے پوچھا گیا: آپ ایسا کرتے ہیں؟ تو انہوں نے کہا: ہاں، میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ نے پیشاب کیا، پھر وضو فرمایا اور اپنے دونوں موزوں پر مسح کیا۔ اعمش کہتے ہیں کہ ابراہیم نے کہا: یہ حدیث انہیں بہت پسند تھی؛ کیونکہ جریر نے سورہ مائدہ نازل ہونے کے بعد اسلام قبول کیا تھا۔
— HadeethEnc اردو ترجمہ
Ibrāhīm an-Nakha‘i reported that Hammām ibn al-Hārith said: Jarīr once urinated, then performed ablution and wiped over his leather socks. Someone said to him: Are you really doing this? He replied: Yes. I saw the Messenger of Allah (ﷺ) urinate, then perform ablution and wipe over his leather socks. Al-A‘mash said: Ibrāhīm remarked: They liked this Hadīth because Jarir embraced Islam after the revelation of Surat al-Mā’idah.
— HadeethEnc English translation

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
صحیح بخاریSahih al-Bukhariصحیح مسلمSahih Muslim
Original wording: متفق عليه
2Grade درجہ
Sahih صحیح
Authentic: reliable chain and text
مستند: سند اور متن دونوں درست
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #65378

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

جریر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے پیشاب کیا، پھر وضو کیا اور اپنے پاؤں دھونے کے بجائے اپنے دونوں موزوں پر مسح کر لیا۔ تو ان کے پاس موجود لوگوں نے ان سے کہا: آپ ایسا کرتے ہیں؟! انہوں نے کہا: ہاں، میں نے نبی ﷺ کو دیکھا کہ آپ نے پیشاب کیا، پھر وضو فرمایا اور اپنے دونوں موزوں پر مسح فرمایا۔ جریر رضی اللہ عنہ سورۃ المائدہ کے نزول کے بعد دیر سے اسلام قبول کیے تھے، جس میں وضو کی آیت ہے، اس میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ موزوں پر مسح کا حکم اس آیت سے منسوخ نہیں ہوا۔

حدیث کے فوائد

  • صحابہ وتابعین نبی ﷺ کی سنت کی اتباع کے حریص تھے۔
  • امام نووی کہتے ہیں: معتبر اہل علم کا اس پر اجماع ہے کہ سفر وحضر، دونوں حالتوں میں موزوں پر مسح کرنا جائز ہے، خواہ اس کی کوئی ضرورت ہو یا نہ ہو۔ یہاں تک کہ گھر میں رہنے والی عورت اور چلنے پھرنے سے معذور شخص کے لیے بھی یہ جائز ہے۔
  • جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت یہ ہے کہ وہ بڑے وسیع القلب تھے، اپنے شاگردوں کی نکیر برداشت کرتے تھے، خواہ وہ اس معاملے میں غلطی پر ہی کیوں نہ ہوں۔
  • موزوں پر مسح کے منکر اور اس کی منسوخی کا دعوی کرنے والے کی تردید؛ کیونکہ جریر رضی اللہ عنہ کی حدیث آیت وضوء کے بعد کی ہے۔
  • اس بات کا بیان کہ جس شخص کی کسی بات پر نکیر کی جائے اور وہ اسے درست سمجھتا ہو، اسے چاہیے کہ وہ نکیر کرنے والے پر غصہ نہ ہو اور اپنے گمان کے مطابق اس سے بحث نہ کرے، بلکہ احسن طریقے سے اس کے سامنے اپنی دلیل واضح کر دے۔
  • ضرورت پڑنے پر تاریخ سے استدلال۔

Explanation

Jarīr ibn ‘Abdullah (may Allah be pleased with him) urinated, then performed ablution and was content with wiping over his leather socks without washing his feet. Those around him said: Are you really doing this?! He replied: Yes, I saw the Prophet (ﷺ) urinate, then perform ablution and wipe over his leather socks. Jarīr had embraced Islam late after the revelation of Surat al-Mā’idah, which contains the verse of ablution—indicating that wiping over the leather socks was not abrogated by that verse.

Topics موضوعات