”اللہ کی بندیوں کو اللہ کی مساجد سے نہ روکو، لیکن انہیں چاہیے کہ وہ خوشبو لگائے بغیر نکلیں۔“
Hasan (حسن) · Urdu & English translation by HadeethEnc
Reference حوالہ
- 1Source book اصل کتاب
- سنن ابو داؤدSunan Abi DawudOriginal wording: رواه أبو داود
- 2Grade درجہ
- Hasan حسنGood: acceptable, slightly below Sahihقابلِ قبول: صحیح سے کچھ کم درجہGraded by: HadeethEnc scholarsدرجہ: HadeethEnc کے علماء
- 3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
- HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadithsترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
- 4Hadith ID نمبر
- HadeethEnc #65416Sunan Abi Dawud (HadeethEnc 65416)
نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.
Explanation تشریح
نبی ﷺ نے عورت کے ولی اور ذمہ دار کو عورتوں کو مساجد سے روکنے سے منع فرمایا، اور عورتوں کو حکم دیا کہ نکلتے وقت خوشبو نہ لگائیں اور زینت کا اظہار نہ کریں؛ تاکہ وہ مردوں کے لیے فتنے کا سبب نہ بنیں۔
حدیث کے فوائد
- اگر فتنہ کا خوف نہ ہو اور عورت زیب وزینت اور خوشبو کے بغیر نکلے، تو اسے مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے۔
- اس سے یہ استدلال کیا گیا ہے کہ عورت شوہر کی اجازت کے بغیر اس کے گھر سے باہر نہ نکلے، کیونکہ اجازت دینے کا حکم شوہروں کو دیا گیا ہے۔
- اسلام نے عورتوں کا خاص خیال رکھا ہے، اور انہیں ان امور سے منع نہیں کیا جن میں ان کے لیے خیر و بھلائی ہو، جیسے طلبِ علم وغیرہ کے لیے باہر نکلنا۔
- عورت پر مرد کی سرپرستی اور اس کی نگرانی کا ثبوت۔
Explanation
The Prophet (ﷺ) forbade a woman's guardian or the one responsible for her from preventing women from attending the mosques. He also instructed women, when going out, to do so without wearing perfume or displaying adornment, so that they would not be a cause of temptation for men.