اللہ تعالیٰ نے کچھ چیزیں فرض کی ہیں انھیں ضائع نہ کرو، کچھ حدیں مقرر کی ہیں ان سے تجاوز نہ کرو، کچھ چیزیں…
Hasan (حسن) · Urdu & English translation by HadeethEnc
Reference حوالہ
- 1Source book اصل کتاب
- Not named by the sourceOriginal wording: اسے دارقطنی نے اپنی سنن وغیرہ میں روایت کیا ہے
- 2Grade درجہ
- Hasan حسنGood: acceptable, slightly below Sahihقابلِ قبول: صحیح سے کچھ کم درجہGraded by: HadeethEnc scholarsدرجہ: HadeethEnc کے علماء
- 3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
- HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadithsترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
- 4Hadith ID نمبر
- HadeethEnc #66510(HadeethEnc 66510)
نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.
Explanation تشریح
اللہ کے نبی ﷺ بتا رہے ہیں کہ اللہ نے کچھ چیزیں واجب اور کچھ چیزیں فرض کی ہیں۔ لہذا ان کی پابندی کرو اور انھیں چھوڑنے یا ان کے بارے میں سستی کرنے سے بچو۔ اس نے اپنی ناپسندیدہ چیزوں سے روکنے کے لیے کچھ حدود مقرر کی ہیں، لہذا ان شرعی حدود میں کوئی اضافہ مت کرو۔ اس نے کچھ چیزیں حرام کی ہیں۔ لہذا تم ان میں ملوث ہونے اور ان کے قریب جانے سے بچو۔ ان کے بعد باقی ماندہ چیزوں کو اپنے بندوں پر رحم کرتے ہوئے ایسے ہی چھوڑ رکھا ہے اور ان کے بارے میں خاموشی برتی ہے، چنانچہ یہ چیزیں اپنی اصلیت میں مباح ہی رہیں گی۔ لہذا ان کے بارے میں بحث وجستجو نہ کرو۔
حدیث کے فوائد
- یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ شریعت سازی کا کام اللہ کا ہے۔
- حدیث میں شریعت کے تمام اصول، یعنی جو کام جائز ہیں اور جو منع ہیں، دونوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ شریعت میں ہر حکم یا تو قرآن اور حدیث میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے یا اس کے بارے میں خاموشی اختیار کی گئی ہے۔ جن امور کے بارے میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے ان میں سے یا تو کسی کام کے کرنے کا حکم ہے جس کا کرنا یا تو واجب (ضروری) ہے، یا مستحب (پسندیدہ) ہے۔ یا پھر کام سے منع کیا گیا ہے، جس کا کرنا یا تو حرام (سختی سے منع) ہے، یا مکروہ (ناپسندیدہ) ہے۔
- اللہ نے جس چیز کے بارے میں خاموشی برتی ہے، نہ اسے فرض کیا ہے، نہ اس پر حد متعین کی ہے اور نہ اس سے منع کیا ہے، وہ حلال ہے۔
- اللہ کے نبی ﷺ کا بہترین انداز بیان کہ اس حدیث میں ایک واضح تقسیم پیش کی۔
- فرائض کی پابندی واجب ہے۔
- اللہ کی حدود کو تجاوز کرنا جائز نہيں ہے۔
Explanation
The Prophet (ﷺ) informs that Allah has prescribed things and ordained obligations, and so fulfill them and do not neglect or fail to perform them; He has set certain limits and deterrents to restrain and deter you from what is not pleasing to Him; so do not exceed them by doing things not prescribed by the Shariah; and He has forbidden things, so do not engage in them or come close to them. Apart from these, there are things about which He kept silent out of mercy toward His servants. They remain permissible as they were originally, so do not search for them.