رسول اللہ ﷺ کا بستر چمڑے کا تھا، اور اس میں کھجور کے درخت کی پتلی چھال بھری ہوئی تھی
Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc
Reference حوالہ
- 1Source book اصل کتاب
- صحیح بخاریSahih al-Bukhariصحیح مسلمSahih MuslimOriginal wording: متفق عليه
- 2Grade درجہ
- Sahih صحیحAuthentic: reliable chain and textمستند: سند اور متن دونوں درستGraded by: HadeethEnc scholarsدرجہ: HadeethEnc کے علماء
- 3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
- HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadithsترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
- 4Hadith ID نمبر
- HadeethEnc #65820Sahih al-Bukhari & Sahih Muslim (HadeethEnc 65820)
نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.
Explanation تشریح
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے خبر دی کہ رسول اللہ ﷺ کا بستر جس پر آپ آرام فرماتے تھے، دباغت دیے ہوئے چمڑے کا تھا اور اس میں کھجور کے درخت کی چھال بھری ہوئی تھی، اسی طرح آپ ﷺ کا تکیہ بھی تھا جس پر آپ ٹیک لگاتے تھے۔
حدیث کے فوائد
- نبی ﷺ کے زہد اور دنیا کی لذتوں سے اعراض برتنے کا بیان، حالانکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے آپ کو اس پر قدرت بخشی تھی کہ اگر آپ چاہتے تو اس سے لطف اندوز ہو سکتے تھے۔
- بستر اور تکیوں کا استعمال کرنا، ان پر سونا اور ان پر ٹیک لگانا جائز ہے۔
- مسلمان کو چاہیے کہ وہ اپنی حالت اور طرزِ زندگی کا اپنے نبی ﷺ کی حیاتِ طیبہ سے موازنہ کرے، کیونکہ آپ ﷺ ہی اسوہ حسنہ ہیں، اور جس نے آپ ﷺ کے نقش قدم کی پیروی کی وہ ہدایت یاب ہوا اور دنیا وآخرت میں فلاح پا گیا۔
- آخرت کی تیاری کی فکر کرنا، اور یہ کہ مومن اسی قدر دنیاوی نعمت پر اکتفا کرے جو اسے اللہ کی اطاعت میں مدد دے اور بہت زیادہ دنیا طلبی میں مشغول نہ رہے۔ اللہ نے ایک قوم کی مذمت کرتے ہوئے فرمایا ہے: (زیادتی کی چاہت نے تمہیں غافل کردیا یہاں تک کہ تم قبرستان جا پہنچے)۔ [التكاثر:1- 2]
Explanation
The Mother of the Believers, ‘Ā’ishah (may Allah be pleased with her), reported that the bed on which the Messenger of Allah (ﷺ) slept was made of tanned leather and stuffed with palm fiber, and likewise, his pillow, which he leaned against, was the same.