صحیح مسلم
Sahih Muslim

’’تم جنت میں اس وقت تک داخل نہیں ہو سکتے، جب تک مؤمن نہ بن جاؤ اور مؤمن اس وقت تک نہيں بس سکتے، جب تک ایک…

Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc

Reference حوالہ
3361Sahih صحیح
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ حَتَّى تُؤْمِنُوا، وَلَا تُؤْمِنُوا حَتَّى تَحَابُّوا، أَوَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى شَيْءٍ إِذَا فَعَلْتُمُوهُ تَحَابَبْتُمْ؟ أَفْشُوا السَّلَامَ بَيْنَكُمْ».
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ’’تم جنت میں اس وقت تک داخل نہیں ہو سکتے، جب تک مؤمن نہ بن جاؤ اور مؤمن اس وقت تک نہيں بس سکتے، جب تک ایک دوسرے سے محبت نہ کرنے لگو۔ کیا میں تمھیں ایسا کام نہ بتاؤں، جسے کرنے سے تم ایک دوسرے سے محبت کرنے لگو گے؟ اپنے درمیان سلام عام کرو۔‘‘
— HadeethEnc اردو ترجمہ
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) reported that the Messenger of Allah (may Allah's peace and blessings be upon him) said: "You will not enter Paradise until you believe and you will not believe until you love one another. Shall I guide you to something which, if you do, you will love one another? Spread the greeting of peace among yourselves."
— HadeethEnc English translation

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
صحیح مسلمSahih Muslim
Original wording: رواه مسلم
2Grade درجہ
Sahih صحیح
Authentic: reliable chain and text
مستند: سند اور متن دونوں درست
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #3361

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ جنت میں بس ایمان والے ہی داخل ہوں گے، جب کہ ایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتا اور مسلم سماج کا حال اس وقت تک درست نہیں ہو سکتا جب تک کہ لوگ ایک دوسرے سے محبت نہ کرنے لگیں۔ اس کے بعد اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے محبت عام کرنے کا سب سے افضل طریقہ بتایا۔ وہ طریقہ یہ ہے کہ مسلمانوں کے درمیان سلام عام کیا جائے۔

حدیث کے فوائد

  • جنت میں داخل ہونے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے ایمان ضروری ہے۔
  • کمال ایمان میں یہ بات بھی داخل ہے کہ مسلمان اپنے بھائی کے لیے وہی پسند کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہو۔
  • سلام عام کرنا اور مسلمانوں کو سلام دینا مستحب ہے۔ کیوں کہ اس سے لوگوں کے درمیان محبت اور امن و شانتی پھیلتی ہے۔
  • سلام صرف مسلمان ہی کو دیا جائے گا۔ کیوں کہ حدیث میں "تمھارے درمیان" کے الفاظ آئے ہیں۔
  • سلام کرنے سے قطع تعلق، قطع کلامی اور کدورت جیسی چیزیں ختم ہو جاتی ہيں۔
  • مسلمانوں کے درمیان آپسی محبت کی اہمیت اور اس کا ایمان کے مکمل ہونے کے لیے ضروری ہونا۔
  • ایک دوسری حدیث میں آیا ہے کہ سلام کے مکمل الفاظ "السلام عليكم ورحمة الله وبركاته" ہیں۔ حالاں کہ "السلام عليكم" کہہ دینا بھی کافی ہے۔

Explanation

The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) clarified that none will enter Paradise except the believers, and faith will not be perfect and the Muslim society will not be in good condition unless they love one another. Then, the Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) guided us to the best means of spreading love, namely spreading the greeting of peace among Muslims, as Allah has made peace a greeting for His slaves.

Topics موضوعات