آپ جو کچھ کہہ رہے ہیں اور جن باتوں کی دعوت دے رہے ہیں، سب ٹھیک ہیں۔ اگر آپ ہمیں یہ بتا دیں کہ ہم نے جو گناہ…
Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc
Reference حوالہ
- 1Source book اصل کتاب
- صحیح بخاریSahih al-Bukhariصحیح مسلمSahih MuslimOriginal wording: متفق عليه
- 2Grade درجہ
- Sahih صحیحAuthentic: reliable chain and textمستند: سند اور متن دونوں درستGraded by: HadeethEnc scholarsدرجہ: HadeethEnc کے علماء
- 3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
- HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadithsترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
- 4Hadith ID نمبر
- HadeethEnc #65071Sahih al-Bukhari & Sahih Muslim (HadeethEnc 65071)
نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.
Explanation تشریح
کچھ مشرک اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے پاس آئے، جو قتل و زنا میں بہت زیادہ ملوث رہ چکے تھے اور آپ سے کہنے لگے: آپ ہمیں جس مذہب اسلام اور اس کی تعلیمات کی دعوت دے رہے ہیں، وہ یقینًا بہترین چیزیں ہیں۔ لیکن یہ بتائیں کہ ہمارا جو حال ہے اور ہم جس طرح شرک اور بڑے بڑے گناہوں میں ملوث ہيں، کیا آپ کے مذہب میں اس کا کوئی کفارہ ہے؟
چنانچہ یہ دونوں آیتیں اتریں اور اللہ تعالی نے بتایا کہ انسان چاہے جتنی تعداد میں جتنے بھی بڑے بڑے گناہ کر بیٹھے، سچے دل سے توبہ کرنے پر اللہ اس کی توبہ قبول ضرور کرتا ہے۔ اگر ایسا نہ ہوتا، تو لوگ آگے بھی کفر اور سرکشی کے راستے پر چلتے رہتے اور اسلام قبول نہ کرتے۔
حدیث کے فوائد
- اسلام کی فضیلت و عظمت اور اس بات کی وضاحت کہ اسلام پچھلے تمام گناہوں کو مٹا دیتا ہے۔
- اپنے بندوں پر اللہ کی وسیع رحمت، مغفرت اور درگزر۔
- شرک حرام ہے، کسی کا ناحق قتل حرام ہے، زنا حرام ہے اور ان گناہوں میں ملوث ہونے والوں کے لیے بڑی سخت وعید ہے۔
- سچی توبہ، جو اخلاص اور عمل صالح سے جڑی ہوئی ہو، کفر سمیت تمام گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے۔
- اللہ پاک کی رحمت سے مایوس ہونا حرام ہے۔
Explanation
Some men from the polytheists came to the Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him), as they had gone to extremes in killing and committing adultery, and said: Indeed, what you call to (Islam) and its teachings are something good. But, as for our condition and the polytheism and major sins we have committed, is there an expiation for them?
Thereupon, the two verses were revealed, as Allah accepted the repentance of those people despite their numerous and severe sins. Had it not been for that, they would have persisted in their disbelief and transgression and would not have embraced this religion.