بلاشبہ مجھے مکارم اخلاق کی تکمیل کے لیے بھیجا گیا۔
Reference حوالہ
- 1Source book اصل کتاب
- صحیح بخاریSahih al-Bukhariمسند احمدMusnad Ahmadسنن بیہقیSunan al-BayhaqiOriginal wording: رواه البخاري في الأدب المفرد وأحمد والبيهقي
- 2Grade درجہ
- Hasan حسنGood: acceptable, slightly below Sahihقابلِ قبول: صحیح سے کچھ کم درجہGraded by: HadeethEnc scholarsدرجہ: HadeethEnc کے علماء
- 3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
- HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadithsترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
- 4Hadith ID نمبر
- HadeethEnc #66233Sahih al-Bukhari & Musnad Ahmad & Sunan al-Bayhaqi (HadeethEnc 66233)
نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.
Explanation تشریح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ اللہ تعالی نے آپ کو عمدہ اور اچھے اخلاق کی تکمیل کے لیے بھیجا ہے۔ آپ پہلے آنے والے تمام رسولوں کے اختتام اور عرب کے اخلاق حسنہ کی تکمیل کرنے والی کی حیثیت سے بھیجے گئے تھے۔ کیوں کہ عرب خیر سے محبت اور شر سے نفرت کرتے تھے۔ وہ با مروت، دریا دل اور خود دار تھے۔ ایسے میں آپ ان کے اخلاق میں پائی جانے والی کمیوں، جیسے حسب نسب پر فخر کرنا اور تکبر کرنا اور مالی اعتبار سے کم تر لوگوں کو حقیر جاننا وغیرہ، کو دور کرکے اخلاق حسنہ کی تکمیل کے لیے بھیجے گئے تھے۔
حدیث کے فوائد
- اچھے اخلاق سے آراستہ ہونے اور بدخلقی سے دور رہنے کی ترغیب۔
- اسلام میں اخلاق حسنہ کی بڑی اہمیت ہے اور یہ اس کی ترجیحات میں داخل ہیں۔
- دور جاہلیت کے لوگوں کے اندر اخلاق حسنہ کے کچھ بچے کھچے اوصاف، جیسے سخاوت اور شجاعت وغیرہ موجود تھيں، چنانچہ اسلام ان کی تکمیل کے لیے آیا۔
Explanation
The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) informed that Allah Almighty only sent him to perfect virtuous and noble morals. The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) was sent to complete the work of the previous messengers and to perfect the Arabs' commendable traits. They used to like goodness and hate evil, embodying virtues such as chivalry, generosity, and magnanimity. The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) was sent to address and perfect the deficiencies in their morals, such as their pride in lineage, arrogance, disdain of the poor, and others.